میر رضا کیس میں والد نے سفری ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق میر رضاکیس کی تحقیقات جاری ہیں،میر رضا کے والد میرحسن نے واقعے سے متعلق اہم سفری ریکارڈ حاصل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔والد میرحسن کا کہنا ہے کہ میر کے گھر جانے سے لیکر لاش ملنے تک کا ایئرپورٹ فلائٹس ڈیٹا حاصل کیا جائے اور پولیس معلوم کرے کہ واقعے کے روز کون کون ملک یا شہر سے باہر گیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قبرکشائی کے روز واپس آنے والے افرادکا فلائٹس ریکارڈ بھی چیک کیا جائے،تین روز کے دوران شہر سے باہر جانے والے افراد کا ٹرین اور بسوں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے۔دوسری جانب تفتیشی ذرائع کے مطابق والدین کے مطالبے پر سفری ریکارڈ کے حصول کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی