i پاکستان

میر رضا قتل کیس، نئی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد کا جائزہتازترین

August 11, 2026

نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم نعش ملنے والے مقام پر پہنچ گئی، جہاں شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ مقتول کے والدین بھی موجود تھے جبکہ ٹیم کے رکن ایس ایس پی علی رضا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر نعش کی نشاندہی کرنے والے نرسری کے ملازم سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، مالی یاسر نے پولیس کو واقعے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔پولیس حکام نے جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور شواہد محفوظ کرنے کیلئے تصاویر بھی اتاریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی