i پاکستان

میٹرو بس کا کرایہ یکم اکتوبر سے 50 روپے ہو گا ، سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دیدیتازترین

September 18, 2023

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہو گا۔ سی ڈی اے بورڈ نے کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے ٹینڈر کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریبا دوگنا ہو گئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے کرایہ 20 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی