i پاکستان

میرپورخاص، بجلی کا کنڈا کاٹنے پر پولیس اہلکار نے حیسکو افسر پر فائرنگ کر دیتازترین

March 22, 2024

سندھ کے شہر میرپورخاص میں بجلی کا کنڈا کاٹنے پر پولیس اہلکار نے حیسکو افسر پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق حیسکو افسر کے فلیٹ کے باہرپولیس اہلکارکی اسلحے کیساتھ ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حیسکو افسر پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزم کو تاحال گرفتارنہیں کیا جا سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی