i پاکستان

مقامی مارکیٹ میںایرانی ریال کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی ریکارڈتازترین

April 29, 2026

پاکستان کی غیر سرکاری اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں اچانک اور غیر معمولی اضافے کے باعث اس کی قیمتوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ۔کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق، پاکستانی مارکیٹ میں ایرانی ریال عالمی قیمت کے مقابلے میں تین سے چار گنا مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔مقامی کرنسی ڈیلرز کے مطابق اس وقت پاکستان کی کیش مارکیٹ میں ایرانی ریال کے ایک کروڑ ( 10 ملین) کے بنڈل کی تجارت 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان ہو رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت محض 2,110 روپے بنتی ہے، لیکن مقامی سطح پر زیادہ طلب اور سپلائی کی کمی کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

پاکستان میں ایرانی ریال کے موجودہ اوپن مارکیٹ ریٹس کے مطابق 1 روپیہ میں 1,000 ریال، 1,000 روپے میں 10 لاکھ ریال، جبکہ 8,000 سے 10,000 روپے میں 1 کروڑ ریال ملتے ہیں۔عالمی سطح پر 1 پاکستانی روپیہ تقریبا 4,725 ایرانی ریال کے برابر ہے، تاہم پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کے عوض صرف 1,000 ریال دیے جا رہے ہیں۔ یہ فرق مقامی طلب، اسمگلنگ یا زائرین کی بڑی تعداد کی جانب سے ریال کی خریداری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔کرنسی ڈیلرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ریٹس مختلف شہروں اور ڈیلرز کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتے ہیں، لہذا درست معلومات کے لیے صرف رجسٹرڈ ایکسچینج کمپنیوں سے ہی رجوع کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی