i پاکستان

مقامی سطح پر تیل کی پیداوار 32 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 41 ہزار بیرل پہنچ گئی ، 17سال تک کیلئے تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لکتازترین

May 11, 2026

او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی احمد حیات لک نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کی حالیہ عرصے کے دوران مقامی سطح پر تیل کی پیداوار 32 ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 41 ہزار بیرل ہوگئی جبکہ ملک کے اندر 17سال تک کیلئے تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اپنے ایک بیان میں احمد حیات لک نے انکشاف کیا کہ او جی ڈی سی ایل ملک کے اندر تیل کی پیداوار کو 43 ہزار بیرل سے زائد یومیہ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ احمد حیات لک کے مطابق مشرق وسطی کی حالیہ کشیدگی سے قبل او جی ڈی سی ایل کی ملک بھرسے تیل کی پیداوار ساڑھے 32 ہزار بیرل تھی۔

ملکی سطح پر تیل اور گیس کی اضافی پیداوار کی کوششوں کے باعث تیل کی پیداوار بڑھ کر 41 ہزار بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔ اس وقت اوجی ڈی سی کے پاس ملک کے اندر 17سال تک کے لیے تیل اور گیس کے وافر ذخائر ہوگئے ہیں جو اس سے قبل سال 2022-23 میں 12سال کی سطح پر تھے۔ ملک بھر میں تیل اور گیس کیذخائر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ کوہاٹ میں براگزئی کے مقام پر ایکس ون کنویں سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تیل و گیس کی دریافت ہوئی جو پاکستان کی مجموعی خام تیل کی کل پیداوار کا 10فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی