بھارتی مظالم اور سخت پابندیاں بھی مقبوضہ وادی کے شہریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکیں۔مقبوضہ کشمیرسے شہریوں کے مسلسل پیغامات پاکستان کے ساتھ ان کی لازوال وابستگی کا اظہار ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں غیور کشمیری بھارتی جھنڈوں کے حصار میں پاکستانی قومی نغموں سے واضح پیغام دے رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر سے شہری کی یہ ویڈیو ان شرپسند عناصر کیلئے بھی کھلا پیغام ہے جو آزاد کشمیر کے امن کو دا ئوپر لگانے کی سازش میں ملوث ہیں۔سوشل میڈیا پر کشمیری شہری کی وائرل ویڈیو نے ثابت کر دیا کہ کشمیریوں کی واحد پہچان پاکستان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی