مکمل تیار شدہ کاروں (سی بی یو) کی قومی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 19.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 20.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2024 کے دوران سی بی یو کاروں کی درآمدات کی مالیات 17.4 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 کے دوران مکمل تیار شدہ کاروں کی ملکی درآمدات میں 3.4 ملین ڈالر یعنی 19.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی