i پاکستان

ملاوٹی دودھ کی سپلائی عروج پر،فوڈ اتھارٹی، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئیتازترین

January 11, 2024

واہ کینٹ، حسن ابدال اور گرد و نواح میں ملاوٹی دودھ کی سپلائی عروج پر ہے۔ کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی سپلائی سے لاکھوں جانیں دا ئوپر لگ گئی ہیں۔شہریو ں کا کہنا ہے کہ گرد و نواح کے گوالے اور دودھ فروش انتہائی مضر صحت کیمیکل ملا کر گھروں اور ہوٹلوں پر دودھ سپلائی کر رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نواحی گائوں کوٹ سونڈکی کے باڑوں اور ڈیروں سے سپلائی کیے جانے والے دودھ میں ملاوٹ کا دھندہ عروج پرہے۔ جس سے بچوں میں پیٹ درد، معدے کے امراض اوردیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، شہریوں نے فوڈ اتھارٹی ، پولیس ، اور انتظامیہ سے دودھ کے نمونے لے کرٹیسٹ کرنے اور شہریوں کے جان ومال سے کھیلنے والے گوالوں کے خلاف کاررائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی