پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے ملک بھر کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ۔پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مئی میں 116 ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کیے گئے تھے جن میں سے 69 میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم 34 اضلاع کے نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔بتایا گیا کہ سندھ کے 14 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6 اضلاع، پنجاب کے 4 اضلاع، گلگت بلتستان کے ایک ضلع جبکہ اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا، ملک بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی