ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں، سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ اور خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 73 لاکھ بچوں کو پولیوویکسین پلائی جائے گی۔نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی