i پاکستان

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کردیا گیاتازترین

August 17, 2023

اسلام آباد کے بعد ملک بھرکے تمام پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کردیا گیا،ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے فیس شیڈول سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیئے 36 صحفات کی نارمل فیس 9 ہزارروپے ہوگی، 36 صحفات ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزارروپیمقرر کردی گئی،72 صفحات ای پاسپورٹ کے لیئے نارمل فیس 16500 اوراریجنٹ کے 27 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ 36 صحفات پرمشتمل دس سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار5 سو مقرر، دس سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22500 روپے ہوگی۔ 72 صفحات کے دس سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24750 اوراریجنٹ 40500 روپے ہوگی نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔ ڈائریکٹویٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی