i پاکستان

ملک بھر میں 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی کا آغازتازترین

June 18, 2025

ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز کو بند کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، وزارتِ داخلہ نے نادرا کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سمز بند کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منسوخ شدہ، زائد المیعاد اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کو مرحلہ وار بند کیا جائے گا۔2017 سے زائد المیعاد شناختی کارڈ پر جاری موبائل سمز 30 جون تک جب کہ 2018 سے 2025 کے درمیان زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز مرحلہ وار 31 دسمبر تک بند کر دی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں 2018 میں زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز کی موبائل سمز 31 جولائی، 2019 کے شناختی کارڈز پر جاری شدہ سمز 31 اگست اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 30 ستمبر تک بند ہو جائیں گی۔دوسرے مرحلے میں 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اکتوبر اور 2022 کے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30 نومبر، سال 2023، 2024 اور 2025 میں زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز 31 دسمبر تک بند کر دی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی