i پاکستان

ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنجتازترین

October 02, 2023

 ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 روز میں الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرے، عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی