i پاکستان

ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاریتازترین

October 20, 2023

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے،دوسری جانب 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر بھی سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،یاد رہے کہ ملک میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی