i پاکستان

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 50 ڈگری کو چھو گیاتازترین

June 11, 2025

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 50 ڈگری کو چھو گیا۔بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری رہا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہاالدین میں 48 ڈگری ریکارڈک کیا گیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری رہا۔نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچا،11 اور 12 جون کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہے گی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی