ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یومِ شہادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اِس موقع پر کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ کراچی میں یوم علی کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ جلوس کی گزر گاہ پر آنے والے تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی