i پاکستان

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری،بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیاتازترین

April 21, 2026

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب 22 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 180 میگاواٹ تک محدود ہے جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ تھرمل بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 900 میگاواٹ تک ہے۔ اس کے علاوہ سولر پاور پلانٹس 420 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار 2 ہزار 880 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔مزید برآں بیگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ونڈ پاور پلانٹس 1380 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار میں واضح فرق کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی