i پاکستان

ملک بھر میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہتازترین

March 24, 2026

محکمہ موسمیات نے 30 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواں اور آندھی کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا ابھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغربی ہواں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 27 مارچ کی رات سے شدت اختیار کر سکتا ہے اور یہ سلسلہ 31 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں پنجگور، تربت، کیچ، آواران، مکران کا ساحلی علاقے، لسبیلہ، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، کوئٹہ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب اور مستونگ میں25 کی رات اور 27 مارچ کی رات سے 29 کی صبح کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں 25 کی شام سے 26 مارچ کی صبح تک تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے بعد، 29 سے 30 مارچ کے دوران اکثر مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز یا موسلادھار بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسلام آباد سمیت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارروال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان میں 25 سے 26 مارچ کی صبح تک اور 28 کی شام سے 30 مارچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

گلگلت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر جبکہ آزاد کشیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 25 کی شام یا رات سے 26 مارچ اور 28 سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔اس دوران، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔سندھ کے شہر کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 25 سے 26 اور 28 سے 29 مارچ کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔اس دوران، صوبے کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی