i پاکستان

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کائونٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رہیںگے،محکمہ پاسپورٹستازترین

September 05, 2026

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کائونٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کائونٹرز ہفتے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی سہولت2 ماہ تک جاری رہے گی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے جب کہ 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی