i پاکستان

ملک بھر میں پری مون سون کی انٹری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکانتازترین

June 20, 2025

ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 23 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔اس دوران صوبہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں بھی کئی مقامات پر آج (ہفتہ ) سے بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی کی حدود میں چند روز قبل پری مون سون سسٹم داخل ہوا تھا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی