i پاکستان

ملک گیر کریک ڈائون، بجلی چوروں سے 17.67ارب روپے وصولتازترین

October 13, 2023

بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون اور اقدامات کے دوران مقدمات کا اندراج اور گرفتاریوں کے بعد واجبات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے،یکم ستمبر سے 8اکتوبر تک مجموعی طور پر 27381مقدمات درج کر کے 13ہزار 621افراد کو گرفتار جبکہ 17.67ارب روپے کی وصولی کی گئی،بجلی کی چوری کے مقدمات، گرفتاریوں اور واجبات کی ادائیگی میں لیسکو لاہور سب سے آگے ہے،لیسکو لاہور میں بجلی چوری کے خلاف 12ہزار 778مقدمات درج کیے گئے اور 4587افراد کو گرفتار کیا گیا،لاہور میں بجلی کے بلوں کی مد میں 4.61ارب روپے کے واجبات وصول کیے گئے،اسی طرح گیپکو، گوجرانوالہ میں بجلی چوروں کے خلاف 1473مقدمات درج کر کے 779گرفتاریاں کی گئیں اور 51کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے،فیسکو، فیصل آباد میں 2358مقدمات درج کر کے 1932گرفتاریاں کی گئیں جبکہ 70کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔آئیسکو، اسلام آباد میں 349بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 263گرفتاریاں کر کے 38کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے،میپکو، ملتان میں 5856مقدمات درج ہوئے، 4688گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ 1.90ارب روپے کے واجبات وصول کیے گئے،پیسکو، پشاور میں بھی 3008مقدمات درج کر کے 1017گرفتاریاں کی گئیں جبکہ بجلی چوروں سے 3.17ارب روپے کے واجبات وصول کیے گئے،ٹیسکو، قبائلی علاقہ جات میں 57مقدمات درج کیے گئے، 16گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور 6کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے،بجلی کی چوری کے مقدمات میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی