i پاکستان

ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہو کر 47 فیصد رہ گئیتازترین

July 24, 2026

ملک کے بڑے آبی ذخائر میں پانی کی مجموعی سطح کم ہو کر صرف 47 فیصد رہ گئی ہے۔وزارتِ آبی وسائل کی دستاویزات کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں 20 جولائی تک مجموعی طور پر 6.19 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود تھا، جبکہ ان تینوں بڑے آبی ذخائر کی مجموعی گنجائش 13.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔دستاویزات کے مطابق تربیلا ڈیم میں اپنی ذخیرہ گنجائش کا 58 فیصد پانی موجود ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں صرف 40 فیصد اور چشمہ بیراج میں محض 23 فیصد پانی ذخیرہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے آئندہ مہینوں میں آبی انتظام اور وسائل کے مثر استعمال کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق پانی کے ذخائر میں کمی زرعی شعبے، آبپاشی اور مجموعی آبی تحفظ کیلئے چیلنج بن سکتی ہے، اس لئے پانی کے دانشمندانہ استعمال اور مثر ذخیرہ کاری پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی