i پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیتازترین

June 21, 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد سمیت شمال مشرقی بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کشمیر خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، لاہور، جھنگ اور سرگودھا میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، شانگلہ، پشاور، صوابی، مردان، مہمند، خیبر اور کوہاٹ میں موسلا دھار بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے جنوب مشرقی اضلاع نگر پارکر مٹھی اور اسلام کوٹ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواں کے ساتھ گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ادھر ہفتہ کو کراچی میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ شہر کا موسم ابر الود رہے گا تاہم مزید ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی