i پاکستان

ملک کے نامور شاعر عبدالحمید عدم کی 43ویں برسی 10مارچ کو منائی جائے گیتازترین

March 04, 2024

ملک کے نامور شاعر عبدالحمید عدم کی 43ویں برسی 10مارچ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں عبدالحمید عدم کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔عبدالحمید عدم10اپریل 1910ء کو ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ان کا شمارحفیظ جالندھری،جوش ملیح آبادی،اختر شیرانی جیسے نامور شعرا کی صف میں ہوتا ہے۔عبدالحمید عدم نے رومانی شاعری کی اور بے پناہ مقبول ہوئے ان کے درجنوں شعری مجموعے منظر عام پر آئے جن میںنگار خانہ،خرابات،چارہ درد،رم آہو قابل ذکر ہیں۔اردو زبان کے اس رومانوی شاعر نی10مارچ1981ء کو وفات پائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی