کیٹی بندر کے قریب زلزلے کی ملک کے کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی جس کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ پیر کو صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فوری طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیںملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی