i پاکستان

ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ، بیرسٹر دانیالتازترین

February 29, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوھدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی ہے، ملک کا اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے پارلیمنٹ ہائوس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران ایک جھوٹ کا نام تھا جس نے ملک میں تشدد اور انتقام کی سیاست کو فروغ دیا نفرت تعصب اور انتقام کے باعث وہ جیل میں چکی پیس رہے ہیں، مسلم لیگ نون ملک کے اندر سے غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کرے گی ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے لوگوں کے مسائل حل کریں گے، چیخنے چلانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے عام آدمی کی زندگی مسائل میں گھری ہوئی ہے، لوگوں کو غربت بے روزگاری اور مسائل کی دلدل سے نکالنا ہے ملک کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم کرنا ہوگا ملک مشکلات کے بھنور میں پھنس گیا ہے سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا تحریک انصاف کو ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی