i پاکستان

ملکہ کوہسار مری میں 8.5 انچ تک ریکارڈ برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئیتازترین

February 02, 2024

ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگادیے، گزشتہ روز مری میں 8.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ مری میں سیزن کی پہلی برفباری کے دوران 8.5 انچ سے زائد برف پڑی جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے جوک در جوک مری کا رخ کرنے لگی۔ گزشتہ روز برفباری کے دوران 4 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں اور 18 سو سے زائد آوٹ ہوئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری کی کنٹرول روم کے ذریعے شاہراوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ برف باری اور پھسلن سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تک شاہراوں پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر رہا۔ 17 میل اور دیگر انٹری پوائنٹس سے سیاحوں کے مری داخلے کو بھی رات بھر بند رکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی