i پاکستان

ملک میں معاشی، سیاسی اور خارجہ سطح پر غیر یقینی کی صورتحال ہے، پالیسیاں بنانے والے اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کر رہے، جاوید لطیفتازترین

January 02, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پلے بوائے کے لیے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ برقرار رکھا جا رہا ہے،ملک میں معاشی، سیاسی اور خارجہ سطح پر غیر یقینی کی صورتحال ہے، پالیسیاں بنانے والے اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کر رہے، سوشل میڈیا پر بیانیہ بنانے والوں پر کروڑوں روپے خرچ کردیے گئے، کوئی تحقیق کرتا تو پتہ چل جاتا 9اور 10مئی کے تانے بانے کن ممالک سے ملتے ہیں، کیا ملک کی مسلح افواج کو ڈرایا دھمکایا جا سکتا ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 9مئی کا حملہ اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، دوسروں کے لیے گڈ ٹو سی یو اور نواز شریف کے کاغذات چیلنج کر دیے جاتے ہیں18،2017کے منصوبہ سازوں کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ سات آٹھ ماہ گزر گئے، مٹی ڈالو پروگرام اب نہیں چل سکتا، 2018 میں ظلم کا سورج سوا نیزے پر تھا، کیا ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف نے دفاعی اداروں پر حملہ کیا تھا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ انتخابی نشان کے معاملے پر آج تو بہت شور مچایا جاتا ہے، ہمارے لیے تو کوئی نہیں بولا تھا، بری ہونے والے کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکائی جا رہی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ چکوال کی ایک شخصیت نے مجھ پر بھی بہت تشدد کروایا تھا، میں نے تو آج تک چکوال کی اس شخصیت کا نام نہیں لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی