وزیراعظم کے معاون خصوصی اور منسٹر انچارج برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے اعلان کیا ہے کہ جولائی میں ایک انڈسٹریل پالیسی لے کر آ رہا ہوں، وزیراعظم کے نظریے کے مطابق جس سے ملک میں استحکام آئے گا یہ پانچ سال کی پالیسی ہوگی یہ پالیسی جولائی میں آئے گی اس پالیسی سے ہم مسائل کی نشاندہی کریں گے اور تمام درپیش مسائل کا حل ہمیں ملے گا۔ایک انٹرویومیں ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا انحصار صنعتوں پر ہے اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا ہمیں نجی سیکٹر کو ترغیب دینی ہوگی کہ وہ زیادہ سے زیادہ کارخانے لگائیں تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے۔ہارون اختر خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ہمارے ہاتھ بندھ جاتے ہیں اس لیے ایک نئی انڈسٹریل پالیسی پر کام جاری ہے جو جولائی میں پیش کی جائے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ یہ پانچ سالہ پالیسی ملک میں استحکام لانے میں مدد دے گی اور تمام مسائل کے حل کی رہنمائی کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی