i پاکستان

ملکی دفاع کیلئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت کا مشن، دی وائر وارفیئر تربیت کا آغازتازترین

June 12, 2025

ملکی دفاع کے لئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت کیلیے قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے دی وائر وارفیئر کی تربیت کیلئے کام شروع کر دیا۔ سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم کانفرنس 24 جون کو کراچی میں ہوگی۔تربیت کا محورفائر وال سے آگے سیکھیں ، محفوظ کریں ، دفاع کریں ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ ڈاکٹرحیدرعباس کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے۔کانفرنس میں ملکی سطح پر سائبر صلاحیتوں کی تعمیر اور ڈیجیٹل محافظوں کی تیاری پر مشاورت ہو گی ۔ مقامی سائبر صلاحیتوں کی تعمیر ، ریاستی و غیرریاستی عناصر کی حکمت عملی ، عالمی سائبر سیکیورٹی مہارتوں کیلئے ڈیجیٹل محافظوں کی تربیت اور سائبرجنگ کیلئے تیاری پر بھی غور ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی