i پاکستان

ملکی تاریخ کی بڑی ڈکیتی ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے والوں کا یہی حال ہو گا ، شیر افضل مروتتازترین

February 13, 2024

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہو گا۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی، عدالت جانا ہمارا قانونی اور احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ، اپنی دیگر نشستیں واپس حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا وہ چھوڑ چکے ہیں۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت حکومت سازی پر مشاورت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی