ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.17 ارب ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 5 کروڑ ڈالرکے ذخائر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ ڈالر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی