i پاکستان

ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان کا سپریم کورٹ سے رجوعتازترین

November 17, 2023

ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ فورم کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کالعدم کرنے کا فیصلہ آئین اور قانون کی روح کیخلاف ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا جانی نقصان ہوا، 9 مئی کے واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے جس معزز 5 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا وہ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی