ملتان میں اپیلیٹ ٹریبونل میں مجموعی طور پر 219اپیلیں دائر ہوئیں،ملتان میں 135امیدواروں کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا گیا جبکہ 84اپیلیں خارج کر کے امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا،اپیلیٹ ٹریبونل نے الیکشن شیڈول کے مطابق 10جنوری تک سماعت کی،الیکشن کمیشن کے مطابق 12جنوری (آج) تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں جبکہ13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی