i پاکستان

ملتان ، اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے مرکزی ملزمان گرفتارتازترین

June 30, 2025

ملتان سے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ کے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، دونوں ایک سال سے مفرور تھے۔این سی سی آئی اے ملتان میں اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں، جنوبی پنجاب کے شہریوں سے اربوں روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا گیا۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعے اربوں روپے بٹور چکے تھے۔ملزمان کی جانب سے شہریوں کو سرمایہ کاری پر 30 فیصد منافع کا جھانسا دیا جاتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی