میڈیکل میں داخلہ کرانے کا جھانسہ دیکر طالبہ سے زیادتی کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا، طالبہ کی کچھ دنوں قبل دوستی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ طالبہ کی ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فاروق حمزہ سے دوستی ہوئی تھی، ڈاکٹر فاروق پاکستان میں ہائوس جاب کرنے آیا تھا اور یہاں اکیڈمی چلارہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے طالبہ کو نجی کالج میں میڈیکل میں داخلہ کرانے کا جھانسہ دیا، طالبہ ایڈمیشن فارم لینے اکیڈمی گئی تو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم ڈاکٹر فاروق دوبارہ نہ ملنے پر طالبہ کو دھمکیاں دے رہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی