i پاکستان

ملتان، نجی کمپنی کے پیسے ڈبل کرنے کا سکینڈل ، کمپنی کے سی ای او اور ساتھی کو این سی سی آئی اے نے حراست میں لے لیاتازترین

June 30, 2025

ملتان کی نجی کمپنی کی جانب سے پیسے ڈبل کرنے کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے دومرکزی ملزمان کو این سی سی آئی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق این سی سی آئی کی ٹیم نے نجی کمپنی کے سی ای او اور ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، دونوں ایک سال سے مفرورتھے۔جنوبی پنجاب کے شہریوں سے تقریبا 20 ارب روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی