ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا۔ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جمعرات کو دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی کیلئے 6 پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ پی آئی اے کی دبئی کے لئے ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ۔ملتان سے شارجہ کیلئے پرواز جی نائن 559،دبئی کی پرواز ایف زیڈ 326 اور ای کے 2103 اپنے وقت پر روانہ ہوئی ۔ملتان سے ابو ظہبی کی پرواز تھری ایل 336، دبئی ایف زیڈ 340 اور ای کے 2117 بھی اپنی مقررہ وقت پر روانہ ہو ئی ،تاہم پی آئی اے کی ملتان سے دبئی کی پرواز پی اے 810 اوردبئی سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز 811 کو منسوخ کر دیا گیاہے۔ مجموعی طور پر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 پروازوں نے لینڈ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی