i پاکستان

منچن آباد،مزدے اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحقتازترین

January 31, 2024

منچن آباد میں مزدے اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ منچن آباد کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کی وجہ سے مزدا سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مزدے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی