i پاکستان

مہنگائی کی عالمی لہر کے باوجود پاکستان رہائش کیلئے دنیا کا سستا ترین ملک قرارتازترین

November 28, 2023

دنیا بھر میں مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے مگر عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے جہاں کھانے پینے کی اشیا قیمت اور مکانوں کے کرائے دنیا میں سب سے کم ہیں۔ آن لائن ڈیٹا بیس نمبیو کے مطابق پاکستان میں زندگی گزارنا سب سے آسان ہے، یہاں کھانے پینے کی اشیا، مکانوں کے کرائے اور ریسٹورنٹس میں کھانوں کا ریٹ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سستا ترین شہر۔ کراچی اور لاہور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ سستے ملکوں کی درجہ بندی میں مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مہنگے ترین ملکوں میں برمودہ، سوئٹزرلیںڈ اور کیمن آئی لینڈز سرفہرست ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی