سابق ایم ڈی پیپکو و ماہر توانائی طاہر بشارت چیمہ نے کہاہے کہ مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور ملک میں مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔ طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کے بدترین معاہدے ہیں، ہمیں فکسڈ چارجز اور دیگر ٹیکسز کوختم کرنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی