منڈی بہاالدین میں خراب مشروب پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق منڈی بہائو الدین کے علاقہ کدھر شریف میں مدرسہ میں زیر تعلیم 3 طالبعلم مبینہ طور پر خراب مشروب پینے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زیرعلاج ہے۔ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں محمد آصف رانجھا نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے مشروب کا پاڈر لیا تھا، شربت پینے کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے دکاندار سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔3 بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی