i پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میںپرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور،سماعت20مئی تک ملتویتازترین

March 27, 2026

سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اشفاق احمد نے چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس کی سماعت کی، ملزمان کی جانب سے رانا فرخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے شریک ملزم فرحان ،واجد علی سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی، عدالت نے چودھر ی پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی