i پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی حکم پر مونس الہی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروعتازترین

November 30, 2023

سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے بیٹے چودھری مونس الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی،ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور عدالتی حکم پر مونس الہی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،مونس الہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے ہیں جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الہی کو  جمعرات تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے،سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی ہے، ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی