i پاکستان

منظور وسان کا پیر صدر الدین کو خیرپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنجتازترین

February 24, 2024

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے فنکشنل لیگ کے پیر صدر الدین شاہ کو خیرپور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے کا احتجاج بلاوجہ ہے، خود دھاندلی کرتے ہیں، پھر احتجاج بھی کرتے ہیں، پیر صدر الدین کو چیلنج کرتا ہوں وہ خیرپور کے کسی بھی حلقے سے میر مقابلے میں الیکشن لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کچھ صحیح نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے پاں پر خود کلہاڑی ماری ہے، عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں صرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی پارٹی مرکز میں حکومت نہیں بنا سکتی جب کہ ایم کیو ایم ایسے ہی غصہ دکھاتی ہے، ویسے وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی