i پاکستان

مو لانا سمیع الحق مرحوم کی پانچویں برسی 2نومبرکو منائی جائے گیتازترین

October 31, 2023

معروف مذہبی سکالر سینیٹر مولانا سمیع الحق مرحوم کی پانچویں برسی 2نومبرکو منائی جائے گی۔مولانا سمیع الحق دسمبر1937ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے وہ ملک کے ایک ممتاز سیاستدان،عالم دین اورمذہبی اسکالر تھے وہ خیبر پخونخواہ کے دینی ادارے دار العلوم حقانیہ کے مہتمم بھی تھے وہ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام(س) کے امیر تھے۔مولانا سمیع الحق 2نومبر 2018ء کو راولپنڈی میں ایک قاتلانہ حملے کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی