i پاکستان

موبائل ایسی جگہ رکھیں جہاں چوری نہ ہو، وزیر داخلہ سندھ کا موبائل بچانے کیلئے شہریوں کو مشورہتازترین

September 05, 2023

نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر)حارث نواز نے موبائل فون کو ملزمان سے بچانے کا حل بتاتے ہوئے انہیں موبائل فونز محفوظ رکھنے کا مشورہ دیدیا ۔حالیہ دنوں میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، آئے دن چوری چکاری اور ڈکیتیوں نے کراچی کے لوگوں کی ناک میں دم کردیا ہے۔ اب نگران وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں کی اس پریشانی کا حل بتاتے ہوئے انہیں موبائل فونز محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک بیان میں حارث نواز کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سیچوری نہ ہو ، دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں۔ نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مددکریں، موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں سیچوری نہ ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی