پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکا ئو نٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔خصوصا ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس پر پاکستانی میزائل حملے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ ذرائع نے اس عمل کو انتہائی گمراہ کن اور شرمناک قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنا اور صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑانا قابلِ مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ سب کچھ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہو رہا ہے تاکہ اندرونی خلفشار، معاشی بدحالی اور عسکری ہزیمت سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی