i پاکستان

موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ، عوامی ریفرنڈم کے ذریعے رائے معلوم کی جائی، بیرسٹر سیف کا مطالبہتازترین

September 09, 2026

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا ۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے، نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کے ذریعے براہِ راست عوامی رائے معلوم کی جانی چاہیے، دنیا بھر میں اہم قومی اور عوامی معاملات پر ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے کیلئے نئے صوبوں کا قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے، موجودہ اسمبلیاں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں اور ان کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی نظام پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے، یہی چند سیاسی خاندان پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل کے ذمہ دار ہیں، سیاسی مافیا کیلئے صرف اپنے مفادات مقدم ہیں، عوام کے مسائل اور مشکلات کی کوئی فکر نہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، دوسری طرف 6 ارب روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی